پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو ناقص اور مضر صحت اشیائے خورو نوش سے بچا لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو ناقص اور مضر صحت اشیائے خورو نوش سے بچا لیا

باغی ٹی وی : مضر صحت اور ملاوٹی خوراک کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن جاری، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر ڈیری شاپس،ہوٹلوں اور گرینڈنگ ہونٹس کی چیکنگ کی گئی جس سلسل میں 6 فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دییے گئے .

صفائی کے ناقص انتظامات اور سابقہ نوٹسز کی خلاف ورزیوں پر 8 یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے. ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 5 ڈیری شاپس کو سربمہر کیا. لیے گئے نمونوں کے انتہائی ناقص نئائج آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیل کی گئی دکانوں سے 520 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا۔

اشیاء خوردوش پر چوہوں اور کیڑوں کی موجودگی کے باعث مصالحہ جات پروڈکشن یونٹ سیل کیا گیا .حفظان صحت کے ناقص انتظامات پر 85 فوڈ پوائنٹس کو واننگ نوٹسز جاری کیے گئے.

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ سے اشیاء خورونوش کے معیارکو بہتر بنایا جارہا ہےصوبہ بھر میں عوام تک صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.