لاہور: پنجاب حکومت نے چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں زرعی ترقی کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں گندم کی بوائی، کسان کارڈ اور زرعی مشینری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کی فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پنجاب میں کھاد کی مسلسل فراہمی، قیمتوں کا استحکام اور بلیک مارکیٹ کا مکمل خاتمہ ہوا،پنجاب حکومت میں کھاد نہ مہنگی ہوئی اور نہ ہی کوئی کمی سامنے آئی-

پنجاب حکومت نے زرعی ترقی کو مزید فروغ دینے کیلئے چین کے ساتھ تعاون کو بھی بڑھانے پر اتفاق کیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے ہر کھیت، ہر کسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے 250 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے، پنجاب کے ساؤتھ ریجن میں 105 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے ،پنجاب کے کسانوں نے کسان کارڈ کے ذریعے 110 ارب روپے کی کھادیں خریدیں، اور 25 ارب روپے کے 30 ہزار گرین ٹریکٹر سے کسانوں کو جدید سہولتیں فراہم کی گئیں، جبکہ 10 ارب روپے کے 10 ہزار سپر سیڈرز کسانوں کو فراہم کیے گئے، گرین ٹریکٹر فیز 2 کے 5 ہزار 30 ٹریکٹرز تیار ہو گئے ہیں، اور 3 ہزار 389 ٹریکٹر کسانوں کو فراہم کیے گئے ہیں 38 اقسام کے آلات پر 68 فیصد سبسڈی دی جائے گی جبکہ پنجاب میں ایگری تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے ساتھ 3 ایم او یوز پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

سیالکوٹ: تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر فرضی مشقیں، سیکیورٹی ردِعمل کا عملی جائزہ

چین:سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت

سیالکوٹ: خصوصی افراد میں وہیل چیئرز، الیکٹرک چیئرز اور ٹرائی سائیکلوں کی تقسیم

Shares: