حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے

0
27

سرگودہا،نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ریاض احمد چیمہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہءتعلیم کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزاور ہیڈماسٹرز کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر روڈمیپ کے اہداف کے حصول کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام اپنا ریکارڈ آن لائن کرتے ہوۓ تمام ہدایات کومدنظر رکھیں اور اس حوالے سے پوری ذمہ داری کامظاہرہ کریں۔ ایجوکیشن آفیسرز نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس مستحسن اقدام سے اساتذہ کرام کو بہتر سہولت میسر ہوں گی۔ ریاض احمدچیمہ اور فیض حسن ملک نے اساتذہ کرام پرزور دیا کہ بچوں کوایل این ڈی کی مکمل تیاری کروائ جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سکول کونسلز کے لیے فراہم کردہ فنڈز کومجوزہ طریقہء کار کےتحت تعلیمی اداروں کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا جاۓ اور اس حوالے سے تمام ریکارڈ کواپ ڈیٹ رکھا جاۓ۔ اس موقع پرنظامت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر امتیاز نسیم نے سرانجام دئیے۔

Leave a reply