آئیڈیا شہبازشریف کاعملی جامہ عثمان بزدارپہنائیں گے،نعرے نہیں؛عمل سے زندگی بنتی ہے ……
لاہور: آئیڈیا شہبازشریف کا،عملی جامہ عثمان بزدارپہنائیں گے،نعرے نہیں؛عمل سے زندگی بنتی ہے …… پنجاب حکومت نے ایمرجنسی سروس اور ریسکیوکو مزید موثر بنانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کی تجویز کام شروع کر دیا۔
ڈاکٹرنمرتا چندانی کو جنسی استحصال کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، پولیس سرجن
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کئی ہفتوں سے بار بار یہ تجاویز سامنے آرہی تھیں جس پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے متعلقہ محکمہ کوہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے بڑے ہپستالوں میں ہیلی پیڈ بنانے جائے جبکہ کسی حادثہ کی صورت میں دور کے علاقوں سے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی جائے۔
کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے مذکورہ تجویز پر ایک ماہ میں فربیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ ہیلی سروس شروع کرنے کے لئے نجی اور فلاحی اداروں سے بھی مشورت کی جائے گئی۔یاد رہےکہ پنجاب میں ریسکیواور مریضوں کو ایمر جنسی کی صورت میں بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے یہ فیصلہ سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے دور میں ہوا تھا تاہم وہ صرف فیصلہ ہی ثابت ہوا ، جبکہ عملی جامہ عثمان بزدار کے حصے میں آیا ہے
24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی