حکومت پنجاب نے تعمیراتی ورکروں کے لیے کرونا سے بچنے کی ہدایات جاری کردیں

0
24

لاہور:حکومت پنجاب نے تعمیراتی ورکروں کے لیے کرونا سے بچنے کی ہدایات جاری کردیں ،باغی ٹی وی کےمطابق حکومت پنجاب کی طرف سے تعمیراتی اداروں میں کام کرنے والے ورکروں کوکرونا وائرس سے بچانے کےلیے کچھ ہدایات بھی جاری کردی ہیں‌

باغی ٹی وی کےمطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تعمیراتی اداروں میں کام کرنے والے ورکروں کو کرونا وائرس سے بچاو کےحوالے سے بہت اہم اورضروری ہدایات جاری کی ہیں‌تاکہ اس دوران مزدور محنت بھی کرلے اورکرونا سے بھی محفوظ رہے

باغی ٹی وی کے مطابق ان ہدایات میں تعمیراتی کمپنیوں ، انفرادی کام کرنے والوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں‌، اس کے علاوہ حکومتی مانیٹرنگ اداروں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان احکامات کا جائزہ لیں گے

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ کام کرتے وقت ورکردوسرے ساتھی سے دور رہ کرکام کریں ،ماسک پہن کرکام کری اوراس دوران تمام ترحفاظتی اقدامات پریقینی طورپرعمل کیا جائے

ان ایس پی اوز میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ اکٹھے ہونے سے پرہیز کیا جائے ، ایسی جگہ کام شروع کیا جائے جہاں ایمرجنسی کی صورت میں موومنٹ ہوسکے

Leave a reply