پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کیا دبنگ اعلان

0
28

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کیا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا ہے

اس حوالہ سے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تین ارب روپے مالیت کی اشیائے خورونوش ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کرلیں، جو بھی سٹاک ڈکلیئرڈ نہیں ہوگا، ذخیرہ اندوزی کہلائے گا،718 ٹن آٹا، 1817 ٹن گھی، 16 ہزار ٹن چینی ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی ہے، 1440 ٹن چاول، دالیں، سرخ مرچ برآمد کرکے سرکاری نرخ پر فروخت کردیں

میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، عوام مشکل حالات سے دوچار ہیں، کسی کو استحصال نہیں کرنے دیں گے، 20روپے کی چیز ہزار روپے میں بیچنے نہیں دیں گے ،آرڈیننس کے ذریعے مارکیٹ میں ڈیمانڈ انڈ سپلائی کو ٹھیک کریں گے، پنجاب حکومت نے رمضان میں مارکیٹوں کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، رمضان المبارک میں مارکیٹوں کے اوقات بارے شیڈول آج یا کل تک آجائے گا

میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ تمام شعبوں کے حوالے سے محکموں نے اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہیں،مارکیٹوں کو جزوی طور پر کھولا جائے گا ،پنجاب میں 216 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن ہے ،مئی کے مہینے کورونا کے حوالے سے سخت وقت آنیوالا ہے،
عوام اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں

Leave a reply