پنجاب اسمبلی میں مستحق مریضوں کے علاج کے لئے زکوۃ کی بندش کے خلاف قرارداد جمع کروا دی گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مستحق مریض سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجہ کی موجودسہولت سےمحروم کردیے گئے،زکوة فنڈ مستحق مریضوں کےعلاج کا ایک بہترین ذریعہ تھا جسے بند کردیا گیا، زکوة کی بندش سےہزاروں مستحق مریض مفت علاج کی سہولت سےمحروم کردیے گئے، قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں زکوة فن ڈسےمستحق مریضوں کوملنےوالی سہولت دوبارہ بحال کی جائے.

واضح رہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زکوہ فارم پر غریب مریضوں کا علاج ہوتا ہے،

Shares: