جہاں‌ من پسند افراد کونوازا جائے وہاں تبدیلی کیسے آسکتی ہے، پنجاب حکومت کی من مرضیاں

0
19

لاہور :کیا یہ تبدیلی ہےکہ من پسند افراد کو بڑے بڑے عہدوں پرتعینات کیا جائے ، اینٹی کرپشن میں من پسند افسران پر نوازشات، اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن میں نکا کلچر پروان چڑھنے لگا، گریڈ 17 کے افسر عبدالاسلام عارف کو گریڈ انیس کی اہم ترین آسامی پر ڈائریکٹر ویجلینس پنجاب تعینات کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزداراورعورتوں پرتشدد، راجہ بشارت نے نئی کہانی سنادی

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن میں جونیئر افسران کو بڑی آسامیوں پر تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر ویجلینس کی گریڈ انیس کی آسامی پر گریڈ سترہ کے افسرعبدالاسلام عارف کو تعینات کردیا گیا ہے۔ عبدالاسلام عارف کو گریڈ 19 کے مطابق 1300 سی سی گاڑی دی گئی ہے۔

کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے کے100دن مکمل، کشمیریوں کا قتل عام جاری ، آزادی کی جنگ جاری

گریڈ 18 کے افسر جہانگیر احمد بھی اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں گریڈ 19 کی آسامی پر تعینات ہیں، جہانگیر احمد اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر ایڈمن کی آسامی پر تعینات ہیں۔

Leave a reply