مزید دیکھیں

مقبول

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے

کراچی کی دونوں بندرگاہوں اور کنٹینرز ٹرمینلز پر 36...

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

پی ٹی آئی رہنما اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ...

بھارت کو اس کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ...

اوچ شریف:خیرپور اڈا پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)بہاولپور کی تحصیل...

پنجاب حکومت کا صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ. لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقا مات، بند رہیں گے. شہروں کےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے. چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی.

فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب،اعلیٰ سول و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔

شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ۔ عوام عید سادگی سے منائیں۔
حتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں. عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے. چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور و آگاہی کو بڑھایا جائے.شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں. این سی او سی کی ہدایت کے مطابق چھٹیوں کےدوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے