پنجاب حکومت کا 127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

0
27

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قیدیوں اور جیل عملے کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے کے تاریخی پیکیج کی مثال قیام پاکستان سے لےکر آج تک نہیں ملتی-

مستونگ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ 1894 کے نظام کو 127 سال بعد بدل رہے ہیں، قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔کمسن قیدیوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ صحت ہر ماہ جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گا۔ خواتین قیدی کیساتھ 6 سال تک کے بچوں کیلئے تعلیم، تفریحی سہولیات اور ڈے کیئر سینٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔

مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے مریم اورنگزیب

واضح رہے کہ لاہور کے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خاں کو مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریف کیا گیا جس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے تھے وزیر اعظم کو مہنگائی پر قابو پانے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا تھا-

Leave a reply