پی ٹی آئی کارکنان کی بازیابی کی درخواست،حکومت پنجاب کو جواب جمع کرانے کیلئےمہلت

0
32
lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 335 رہنماؤں اور کارکنوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی-

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 335 رہنماؤں اور کارکنان کی بازیابی کیلئے درخواست کی سماعت جسٹس انوار الحق پنوں نے کی ،درخواست میں نگراں وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا-

سپریم کورٹ،آڈیو لیکس پر بنائے گئے کمیشن پر حکم امتناع میں توسیع

دوران سماعت پی ٹی آئی کارکنان کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ عمران خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا جسے روکنے کے لئے حکومت نےخلاف قانون اقدامات اٹھائے،انتظامیہ نے بڑے پیمانے پرگرفتاریاں کیں، اورصوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز نے پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کی نظربندی کے احکامات جاری کیے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جمہوریت میں پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے، ڈپٹی کمشنرز نے نظربندی کے احکامات بغیر کسی قانونی جواز کے جاری کیے، کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

سعودی خلابازوں کا مشن مکمل،10 دن بعد زمین پر واپس پہنچ گئے

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی اور رہائی کے احکامات جاری کرے، اور ڈپٹی کمشنرز کے جاری کردہ نظربندی کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دے۔

عدالت نے حکومت پنجاب کو جواب جمع کرانے کیلئے 6 جون تک مہلت دے دی۔

Leave a reply