بھارت کاجنگی جنون انتہا پر،طالب علموں کے لیے فوجی ٹریننگ لازمی قراردے دی

0
22

امرتسر:پاکستان کی طرف سے بھارت کو خیر سگالی کے پیغامات اور جزبات کے باوجود بھارت کی پاکستان دشمنی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی . بھارت جہاں پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے کئی دہائیوں سے اپنے فوجیوں کو جدید اسلحہ اور ٹریننگ دے رہا ہے وہاں اب فوج کے ساتھ ساتھ بھارت سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالب علموں پر بھی فوجی تربیت لینے لازمی قرار دیا ہے.

طالب علموں کو فوجی تربیت دینے کا آغاز بھارتی پنجاب سے کیا جارہا ہے جہاں این سی سی کے نام سے طالب علموں کو فوجی تربیت دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نئی دہلی میں اہم فیصلے ہو چکے ہیں اور تمام ریاستوں‌میں‌ فوجی تربیت کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا .

بھارت پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے ایک اہم میٹنگ میں کہا ہے کہ بہت جلد تمام تعلیمی اداروں میں فوجی ٹریننگ کا آغاز کر دیا جائے گا جس کے لیے فریم ورک تیار ہو گیا ہے.وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کے آغاز میں تین اضلاع سے فوجی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے. جن میں 9ویں سے لیکر 12ویں تک کے طالب علموں کو ٹریننگ دی جائے گی ان اضلاع میں گورداسپور،ترن تران اور امرتسر شامل ہیں. اس کے بعد یہ سلسلہ پوری ریاست میں پھیلا دیا جائے

ذرائع کے مطابق پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر ابھی 365 ہائی اور 365 ہایئر سیکنڈری سکولوں کے طالب علموں کو ٹرینینگ دی جارہی ہے.ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج کو کمک کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طالب علم این سی سی کرکے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دے سکیں اور پاکستان کو کسی جارحیت میں سبق بھی سکھا سکیں

یاد رہے کہ پاکستان میں این سی سی کے نام سے سکولوں اور کالجوں میں تربیت دی جاتی تھی لیکن امریکہ ،بھارت اور دیگر ہم نوا ملکوں کی سازشوں سے پاکستان میں یہ ٹریننگ ختم کروا دی گئی اورنائن الیون کے بعد پاکستان پر بہت دباو بڑھایا گیا تھا کہ وہ اس طالب علموں کو یہ کو رس نہ کروائے کیونکہ اس سے طالب علموں کے ذہینوں میں انتہا پسندی پیدا ہوسکتی ہے. امریکہ اور دیگر امریکی ہم نواوں کے سخت دباو پر اس وقت کے سربراہ مملکت جنرل پرویز مشرف کو بالآخر این سی سی کوختم کرنا پڑا

Leave a reply