پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چودھری نثار کو ان کے حلقے کے عوام نے آرام کا موقع دیا، وہ آرام کریں ، پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا

جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنے کیسزختم کروانے کیلیے حکومت کو بلیک میل کررہی ہے، اپوزیشن وہ پھول ہیں جو بن کھلے مرجھا گئے،اپوزیشن کیلیے ہر بار ذلت و رسوائی مقدر بنی

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ چودھری نثار کو ان کے حلقے کے عوام نے آرام کا موقع دیا، وہ آرام کریں ، عوام کرپٹ سیاستدانوں کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے،

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی اورنیشنل اسمبلی میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا . وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیرمین سینیٹ کی تبدیلی کی باتیں چند دن میں ختم ہوجائینگی ،سب کااحتساب ہورہا ہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس میرٹ پر ہے

نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کےایماندارافراد کوحکومت ساتھ ملائےگی ،تین تین باریاں لگانے والے سارا ملبہ تحریک انصاف کی حکومت پرڈال رہے ہیں.

واضح رہے کہ ن لیگ کے 15 اراکین اسمبلی نے بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی. لیگی ایم پی ایز کی وزیراعظم سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی. ن لیگی اراکین اسمبی کی ملاقاتوں کے بعد ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی.

حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

Comments are closed.