پنجاب کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن رہے گا جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن وزیراعظم عمران خان نے بتدریج کم کرنے کا اعلان کیا تھا،سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کیا
اب پنجاب حکومت کی جانب سے بھی اطلاعات آ رہی ہیں کہ لاک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی، کرونا وائرس میں اضافہ کے باعث پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور گجرات میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا اس میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گا.
پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بڑے شہروں میں جہاں کرونا کے مریض زیادہ ہیں وہاں جزوی لاک ڈاؤن بدستور جاری رہے گا، دیگر 15 اضلاع میں کیسز کم ہونے پر لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی 18 مئی تک ہو گی، 18 مئی کے بعد نرمی والے اضلاع میں کورونا کے پھیلاؤ کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ لاہور میں لاک ڈاؤن عید تک برقرار رکھنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کرونا لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا تھا. وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت نے چھوٹی مارکیٹیں، دکانیں اور ہارڈ ویئر اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ خوراک اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں ہفتے میں دو روز بند رہیں گی۔ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے