پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

0
21
آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرے فرد کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ورثاء نے ہلاکتوں کو طبی موت قرار دے دیا جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتیں زہریلی شراب پینے کے باعث ہوئیں۔

زرائع کے مطابق چوک سوئی گیس تھلی روڈ کے رہائشی محب علی، جام اجمل اور منور حسین نے مبینہ طور پر زہریلی شراب پی جس کے نتیجہ میں تینوں کی حالت غیرہوجانے پر ورثاءنے فوری طور پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں محب علی اور اجمل کی موت واقع ہوگئی جبکہ منورکو تشویشناک حالت میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ طور پر زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا سخت نوٹس لیا۔ بعد ازاں ہلاک ہونے والے محب علی اور اجمل کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

بعد ازاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 38 لیٹرشراب کے علاوہ کچی شراب کے ڈرم بھی برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

 

قبل ازیں چند ماہ قبل لاہور میں‌ نشتر کالونی کے علاقہ آصف ٹاؤن میں‌ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا معاملہ سامنے آیا تھا آصف ٹاؤن کے رہائشی گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح دوست تھے جنہوں نے مل کر ایک ساتھ شراب پی اور پھر اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر شراب پینے والے ان پانچوں افراد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے.

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں‌ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں‌ تاہم افسوسناک امر ہے کہ شراب بیچنے اور پینے پر پابندی نہیں‌ لگائی جاسکی ہے.

Leave a reply