پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہوگا ، عثمان بزدار نے واضح کر دیا

پنجاب کا بجٹ کیسے پاس ہوگا ، عثمان بزدار نے واضح کر دیا

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےتحریک انصاف کےرہنماندیم افضل چن نے ملاقات کی، اس موقع پر دیگر اراکین صوبائی اسمبلی گلریزافضل اور طارق تارڑنےبھی وزیراعلیٰ سےملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی اموراور ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہوئی . ندیم افضل چن، گلریزافضل اورمحمد طارق تارڑنے بہترین بجٹ پر وزیراعلیٰ کےویژن کوسراہا. ان کا کہا تھا کہ بجٹ میں حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کیے گئے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بجٹ آسانی سےمنظورہوگا،اپوزیشن کاکام صرف شورمچانارہ گیاہے،اپوزیشن نےکوروناوباکےدوران بھی صرف واویلاکیااورعوام کوتنہاچھوڑےرکھا.بہترین اورمتوازن بجٹ پر اپوزیشن کی بوکھلاہٹ سب کےسامنےعیاں ہے،

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان معاشی طورپرمضبوط ہو،بجٹ پرسیاست چمکاناانہیں زیب نہیں دیتا،زیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مخالفین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا تاہم ہماری حکومت نےسیاسی انتقام کےاندھےکلچر کا خاتمہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے، سابق دور میں فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے ذریعے یکساں ترقی کویکسر نظر انداز کیا گیا تاہم ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہے،

Comments are closed.