باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،
اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی،اجلاس میں مالی سال 2020-21 کے بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پربریفنگ دی.
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے ۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کوسخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہنا ہو گا، ہر سطح پراخراجات کو کنٹرول کر کے کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے،محکمے ازخود غیر ضروری اخراجات کم کریں۔
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں اخراجات میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، مختلف سیکٹرز میں دی جانے والی سبسڈیز میں کمی کا جائزہ لیا جائے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر کی ملاقات، دیا کرونا فنڈ میں چیک