پنجاب کا چوہدری کون ہو گا ؟ فیصلہ آج ہو گا

پنجاب کا چوہدری کون ہو گا ؟اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا.

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے تاریخی دنگل آج ہوگا، جیت کےلیے پرویز الہیٰ اور حمزہ شہباز دونوں ہی پُرعزم ہیں۔ پی ٹی آئی کے 188 ن لیگ اور اتحادیوں کے 178 اراکین اسمبلی کا ٹاکرا ہوگا۔ پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند کردیا گیا، میڈیا پریس گیلری سے کوریج کرے گا، موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،صوبائی اسمبلی کا اجلاس شام 4بجے ہوگا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے اراکین اسمبلی کا اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف گیٹ سے ہو گا

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،آصف زرداری کی شجاعت حسین سے دوسری اہم ملاقات،رات گئے تک جوڑ توڑ

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں آج ہونے والے اجلاس کی سیکیورٹی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے پر سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، ضمنی الیکشن کے بعد نمبر گیم کی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے،پی ٹی آئی کے 15 ایم پی ایز کے حلف کے بعد ایوان میں تعداد 178 ہو گئی ق لیگ کے 10 ارکان اسمبلی پی ٹی آئی کے اتحاد میں شامل ہیں پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن اتحاد کے اراکین کی تعداد 188 ہے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی آج پریذائیڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے پریذائیڈنگ افسر کا ووٹ پارٹی کے لیے شمار نہیں کیا جائے گا ایوان میں پی ٹی آئی ، ق لیگ اتحاد کی تعداد 186 ہو گی کیونکہ پی ٹی آئی کا ایک رکن بیرون ملک ہے اور ڈپٹی سپیکر کا ووٹ شمار نہیں ہو گا

ن لیگ کے3 ارکان کے حلف کے بعد حکومتی اتحاد کی تعداد 181 ہو گئی ضمنی انتخاب میں 4 اراکین جیتے کے بعد تعداد 169 ہو گئی پیپلز پارٹی کے 7 اراکین ملا کرتعداد 176 ہو گئی 4 آزاداراکین اور ایک راہ حق پارٹی کا رکن ملا کرتعداد 181 ہوگئی , مسلم لیگ ن کے 2 رکن فیصل نیازی اور جلیل شرقپوری مستعفی ہو چکے ہیں ن لیگ کی ایک رکن اسمبلی عظمٰی زعیم قادری کو کورونا ہو گیا

وزیراعلی پنجاب الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کا خطرہ، الیکشن سے چند گھنٹے قبل چوہدری پرویز الہی سپریم کورٹ پہنچ گئے، اسمبلی ہال میں پولیس سیکیورٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،پولیس سیکیورٹی کیخلاف درخواست وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہٰی نے دائر کی ،عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کہ کوئی پولیس اہلکاراسمبلی ہال میں داخل نہ ہوسارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سیکیورٹی کرنے دی جائے،

چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کی وزیر اعلی کے انتخاب پر مشاورت مکمل ہو گئی.چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوں گے ،وزیر اعلی کے انتخاب کو سبوتاز کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا، بائیس جولائی کو جمہوریت اور اور عمران خان کامیاب ہوں گے ،مسلم لیگ ن کی تاریخ ، انتشار اور چھانگا مانگا کی سیاست سے بھری پڑی ہے ،حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون اپنا راستہ بنائے گا.

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاپنی سکیورٹی کیلیے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا

ارکان خریدنے کا الزام،عطا اللّٰہ تارڑکا فواد چوہدری سمیت 3 پی ٹی آئی ارکان کو قانونی نوٹس

موجودہ ملکی صورتحال اور پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پنجاب اسمبلی سمیت شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ تمام اراکین اسمبلی،ایوان اور اجلاس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، امن و امان برقرار رکھنا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے،شہر کا امن متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں،

سی سی پی او نے پنجاب اسمبلی کی عمارت اور اطراف میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 04ایس پیز،11ایس ڈی پی اوز،17 ایس ایچ اوز،52اپر سب آرڈینیٹس،اینٹی رائٹ فورس، ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اہلکارسمیت 1400سے زائد افسران اور جوان تعینات ہیں، لا اینڈ آرڈر اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک ریسپانس فورس بھی الرٹ رہے گی،ارارکین اسمبلی کی پنجاب اسمبلی آمد کے دوران روٹ پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے،ڈولفن سکواڈ،پیرو ٹیمیں پنجاب اسمبلی بلڈنگ اور اطراف میں پٹرولنگ بڑھا دیں،پنجاب اسمبلی آنے والے ہر شخص کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے،پنجاب اسمبلی کے اطراف کی بلند عمارات پر سنائپر تعینات کئے جائیں گے،کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو اسمبلی کے احاطے میں ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے،

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا سیکیورٹی خدشات کا عندیہ پری پلان سازش ہے،پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے،پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں رکاوٹ ڈالنے پر توہین عدالت کا اطلاق ہو گا،ڈپٹی اسپیکر کا سیکیورٹی کے لیے خط چور کی داڑھی میں تنکا کے مترادف ہے،ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پرامن الیکشن کروانے کے پابند ہیں ن لیگ واضح شکست کے بعد ڈپٹی اسپیکر کو استعمال کرنے کا سوچ رہی ہے ہماری ساری صورت حال ہر گہری نظر ہے، پرویز الہٰی بھاری اکثریت سے وزیراعلی ٰمنتخب ہو نگے،

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حقائق اور نمبرز پرویز الہٰی کے حق میں واضح ہیں ،کچھ عنا صر خریدوفروخت کی کوشش میں لگے ہیں ،کامیاب نہیں ہوں گے چودھری شجاعت سب کے سامنے اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں چودھری شجاعت پرویز الہٰی کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں ،

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ آج پھر جمعہ ہے، زمین پر بہت سے بت ٹوٹیں گے اور بہت سے مافیاز ہاریں گے،زرداری کے سیاسی مفاہمت کا بادشاہ ہونے کا خول بھی ٹوٹے گا،آج ثابت ہو جائے گا کہ بادشاہی صرف اللہ کی ہے ،

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور کا کہنا ہے کہ عوامی فیصلے اور ردعمل کے بعد ن لیگ کو خود ہی اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے،عوام نے ن لیگی حکومت کو قبول کیا تھا نہ ہی کریں گے،اقتدار پر قابض رہنا ملک کے لیے نقصان کے سوا کچھ نہیں، یہ عوامی مینڈیٹ کی بھی توہین ہوگی، میاں اسلم اقبال کاکہنا ہے کہ ضمیر فروشوں سے عوام نے بدلہ لے لیا ہے آج پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرکے رہیں گے,

ترجمان خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ ہے،پی ڈی ایم میدان میں مقابلہ نہیں کر پائی اسمبلی میں کیا کر پائے گی،ضمیر خریدنے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے، یہ عوام کا پیسہ ہے، پی ڈی ایم جو بھی کرے ہم شکست سے دو چار کر یں گے،پنجاب عوام کی آج پی ڈی ایم سے جان چھوٹ جائے گی،

Comments are closed.