پنجاب کابینہ کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ

0
7

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات کو واضح کر دیا گیاہے۔ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔جنوبی پنجاب میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی۔جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیاربنایا گیاہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے عملی قدم اٹھایا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوملاقات میں دیں اہم ہدایات

جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی

بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے

جنوبی پنجاب والوں کو شاہ محمود قریشی نے سنائی ایک بار پھر خوشخبری

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ساؤتھ پنجاب کیلئے الگ اے ڈی پی بک کا اجراء کیا گیا ہےجنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا ہے جو کہ 190 ارب روپے بنتا ہے – جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی ہے اور اب اس بجٹ کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا -جنوبی پنجاب کے لئے سروس ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے -بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا،جلدسنگ بنیاد رکھیں گے پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے۔اس تاریخی اقدام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔

Leave a reply