یوم عاشور، پنجاب کے بڑے شہر میں ماتمی جلوس میں دھماکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہاولنگر میں ماتمی جلوس میں دھماکہ ہوا ہے
یوم عاشور کے موقع پر جامعتہ الزہراہ سے برآمد ہونے والے پہلے جلوس میں دھماکہ ہوا ہے، جلوس مہاجرکالونی مسجد کے قریب پہنچا تو جلوس میں زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص بحق جبکہ 20 کے قریب افراد زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، پولیس، رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے، جانبحق عزادار کا نام بلا بتایا جا رہا ہے عزاداری جلوس کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا
بہاولنگر،دھماکے کے بعد ماتمی جلوس سے مشکوک شخص گرفتار#baaghitv #pakistan #punjab #BREAKING pic.twitter.com/GunKTppqjU
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 19, 2021
دوسری جانب یہ بھی اطلاع ہے پولیس نے موقع سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق جلوس پر کریکر حملہ کیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ تھی تا ہم دہشت گرد دھماکہ کرنے میں کامیاب ہو گئے، دھماکے کے بعد ماتمی جلوس کے شرکاء مشتعل ہو گئے اور موقع پر دھرنا دے دیا
بہاولنگر میں ماتمی جلوس میں دھماکہ کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ pic.twitter.com/uGtmFHv1Sb
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 19, 2021
ملک بھر میں یوم عاشورہ 10 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ہر بڑے اور چھوٹے شہر میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں،ملک کے مختلف علاقوں میں سخت سیکیورٹی میں ماتمی جلوس نکالے گئے ہیں. جلوسوں کے راستوں میں بڑی تعداد میں نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے متعدد شہروں میں جلوس کی گزرگاہوں میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے،