نگران وزیراعلی پنجاب نے نگران صوبائی کابینہ کو محکمے تفویض کر دیئے
نگران صوبائی وزراء کے محکموں بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ایس ایم تنویر کو توانائی، صنعت، کامرس اور سرمایہ کاری کی وزارت دی گئی ہے ،ڈاکٹر جاوید اکرم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے ،ابراہیم مراد کو لوکل گورنمنٹ، کمیونٹی ویلفیئر، بلال افضل کو کمیونیکیشن، ورکس، ایکسائز، نارکوٹکس کی وزارت سونپی گئی ہے ڈاکٹر جمال ناصر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، منصور قادر ہائر اینڈ اسکول ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے سید اظفر علی ناصر کو اوقاف، زکوۃ، عشر کا قلمدان سونپا گیا ہے عامر میر انفارمیشن اینڈ کلچر کے وزیر مقرر کر دیے گئے
پنجاب میں گزشتہ شب گورنر پنجاب نے کابینہ سے حلف لیا تھا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے، نگران کابینہ میں مزید اضافہ کیے جانے کا بھی امکان ہے،
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی
عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم
اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟