اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب اور ملکہ کوہسار مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہو گیا، جب کہ مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 ملی میٹر اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی، تاہم کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
ملکہ کوہسار مری میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس سے سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ کے موقع پر علاقے کا رخ کرنے لگی ہے۔ سیاح خوشگوار اور بھیگے موسم میں مال روڈ پر سیر و تفریح کرتے نظر آئے۔
ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تیز ہواؤں اور بارش نے گرمی کی شدت کم کر دی ہے۔ پھالیہ اور فیروزوالا میں شہر اور گردونواح میں تیز ہوائیں چلنے لگیں جبکہ شیخوپورہ میں بھی آندھی نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ لالیاں شہر اور اطراف میں تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ایرانی میزائل حملوںکے بعد اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا
ایران کا دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، ایک پائلٹ کی تلاش جاری