پنجاب کے صوبائی وزیر کو بڑا صدمہ
وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کی خوشدامن انتقال کر گئیں۔ مرحومہ رخسانہ علی سابق آئی جی مغربی پاکستان آغا محمد علی خان کی بیٹی، سابق صدر مملکت پاکستان جنرل محمد یحییٰ خان کی بھتیجی، میجر جنرل (ر) آغا احمد علی کی زوجہ اور آغا منصور علی خان کی والدہ تھیں۔ مرحومہ رخسانہ علی کی نماز جنازہ گذشتہ روز کیلوری گراؤنڈ قبرستان میں ادا کی گئی جبکہ تدفین بھی کیلوری گراؤنڈ قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں بیشتر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی جبکہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے وزیر جنگلات سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ رخسانہ علی کے رسمِ قل کل ادا کئے جائیں گے۔