پنجاب میں بیوروکریسی میں اہم تبدیلیوں کے فیصلے پر آج سے عملدرآمد کا فیصلہ

0
36
پنجاب-میں-بیوروکریسی-میں-اہم-تبدیلیوں-کے-فیصلے-پر-آج-سے-عملدرآمد-کا-فیصلہ #Baaghi

لاہور:پنجاب میں بیوروکریسی میں مزید اہم تبدیلیوں کے فیصلے پر آج سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : پنجاب میں چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے بعد 7 سیکرٹریز، 4کمشنرز، 8ڈپٹی کمشنرزکے تقروتبادلوں کا امکان ہے ایسے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران جو سفارش کی بنیاد پر اہم ضلعی عہدوں پر تعینات ہوئے اور ایسے افسران جن کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا-

زرائع کے مطابق سیکرٹری فوڈ شہریار سلطان، سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم کو تبدیل کرکے اہم محکمے میں تعینات کرنے کا امکان ہےسیکرٹری معدنیات، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ کی بھی تبدیلی کا امکان ہے-

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری لیبر، سیکرٹری لائیو سٹاک میں بھی بہتر افسران تعینات کئے جائیں گے کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو تبدیل کرکے آن پے اینڈ اسکیل پر سیکرٹری داخلہ تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے-

سیف انجم کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب داخلہ تعیناتی پر غور کیا جارہاہے سیکرٹری داخلہ کےلئے دو افسران سیف انجم اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے نام زیر غور جبکہ سیکرٹری سروسز صائمہ سعید کو تبدیل کرنے کا امکان، متعدد سینئر افسران کا محکمہ سروسز سےمتعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا-

سابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے بعض فیصلے سیکرٹری سروسز صائمہ سعید کے کہنے پر لئے جس پر بہت سے مسائل پیدا ہوئےشہریار سلطان یا احمد رضا سرور کو سیکرٹری سروسز تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہےسیکرٹری اوقاف نبیل جاوید کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے-

کمشنر فیصل آباد ثاقب منان، کمشنر ساہیوال بہادر علی قاضی، کمشنر راولپنڈی گلزار شاہ، کمشنر سرگودھا فرح مسعود کی تبدیلی کا امکان ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل، ڈپٹی کمشنر پاکپتن رانا شکیل، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مصور احمد، ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ کو ہٹائے جانے کا امکان ہے-

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ کو ایک بار پھر تبدیل کئے جانے پر غور ،ڈپٹی کمشنر لاہور کےلئے سلمان غنی اور سہیل اشرف سمیت 4 افسران کے نام زیر غور ہیں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ کو جونیئر ہونے کے باوجود اور معاملات کو بہتر انداز میں چلانے سے متعلق تحفظات سامنے آئے ہیں-

زرائع نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی تبدیلی زیر غور ہے-

Leave a reply