پنجاب حکومت نے وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی

لاہور: صوبائی وزیر عطااللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آٹے کی اسمگلنگ روکنےکے لیے پنجاب کے بارڈرزکی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں وزیروں پرسرکاری پیسے سے پیٹرول کے استعمال پرپابندی لگادی گئی ہے، کوئی بھی وزیر سرکاری پیٹرول نہیں لے گا، تمام وزرا ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے، سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پرپیٹرول ڈلوائیں گے، اس کے علاوہ سی ایم ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی۔

پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا

عطا تارڑ نے کہا کہ آٹے کی اسمگلنگ روکنےکے لیے پنجاب کے بارڈرزکی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم کے حصول کا ہدف پورا کیا ہے اور پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی۔

صوبائی وزیرنےعمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ آج بھی سرکاری اخراجات پر پل رہا ہےعمران نیازی منرل واٹربھی کے پی حکومت کےخرچ سے پیتا ہے عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک وقوم کو دیوالیہ کردیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائشگاہ پر عوام کے پیسے کو بیدردی سے خرچ کیا گیا۔

پنجاب کے صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش ہو ئے۔ یہ مقدمات پچھلے دور حکومت میں سیاسی انتقام لینے کے لیے بنائے گئے ۔ سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا ۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے پچھلے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح 4فیصد تھی اور اب مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ ہم نے تمام مقدمات کا سامنا کیا اور اور ہر پیشی پر عدالت کے روبرو پیش ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ 4سال کے دوران ملک کا دوالیہ نکال دیا گیا۔ فرح گوگی کے زریعے اربوں روپے کی کرپش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ سائیکل پر دفتر جاوں گا اور موصوف روزانہ ہیلی کاپٹر پر گھومتے رہے ۔پورے پنجاب میں غریب عوام کوسستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ حکومت سستے آٹے کی مد میں 16 ارب روپے ماہانہ سبسڈی دے رہی ہے۔ پورے پنجاب میں دس کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں دستیاب ہے۔غریب عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اشیا خوردونوش اور منگائی کنٹرول کرنے کے لیے ہر ضلع کے سیاسی رہنمااورافسران کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ 50لاکھ ٹن گندم کا ٹارگٹ ہم نے مکمل کیا۔ ۔مسلم لیگ نون کی حکومت تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ خلوص نیت اور درست ڈائریکشن کے ذریعے تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گا پنجاب حکومت بجٹ میں غریب عوام کو لئے بہت بڑا ریلیف فراہم کرے گی۔ عمران خان آج بھی کے پی کے حکومت کے سرکاری پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔عمران خان خیبرپختونخوا کی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اتحادی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں تو سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا کہ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا اور یہ طے تھا کہ تیل کی قیمتیں 30 روپے تک بڑھائی جائیں گی ،آئی ایم ایف کے ساتھ تحریک انصاف کے معاہدے کی کاپی باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے، معاہدہ فروری 2022 میں کیا گیا تھا جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابھی تک جمع نہیں ہوئی تھی،تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا-

تحریک انصاف کے رہنما، وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بھی آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے معاہدے کے اعتراف کر چکے ہیں پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے قبول کرلیا کہ موجودہ مہنگائی، ڈالر، پٹرول اور بجلی کی قیمیتیں آئی ایم ایف سے ہمارے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے بڑھیں ہیں.

پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید ہو رہی ہے حالانکہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ڈیل تھی آئی ایم ایف کے ساتھ ،اب آپ کہ رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے تو دو ماہ پہلے آپ کی حکومت تھی تو تب ملک ڈیفالٹ نہیں ہو رہا تھا ؟

تحریک انصاف کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے قوم کو سچ بتانا چاہئے اور عمران خان میں اتنی جرات ہونی چاہئے کہ وہ قوم کو سچ بتائیں کہ یہ معاہدہ ہم کر کے گئے تھے، پاکستانی قوم کو مہنگائی میں جکڑنے کے ذمہ دار عمران خان اور انکی کابینہ ہے جنہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ 30 روپے پٹرول کی قیمت بڑھانے کا معاہدہ کیا، اب سب سامنے آ چکا،عمران خان جو یوٹرن خان کے نام سے مشہور ہیں قوم کو جھوٹ بتانے کی بتائیں سچ بتائیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کے احتجاج میں بھی اس بات کو بتایا جائے کہ یہ گڑھا تحریک انصاف نے ہی عوام کے لئے کھودا تھا، اب صرف سیاست کی جا رہی ہے-

لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

Leave a reply