پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 595 ٹریفک حادثات ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پنجاب بھرمیں 594ٹریفک حادثات میں 05افراد جاں بحق، 655زخمی ہوئے
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 594روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جس میں 377افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 278معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
باغی ٹی وی کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 248ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور19مسافر322اور90پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ100ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت94متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد53حادثات میں 66متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان45حادثات میں 47متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل660متاثرین میں 552مرد اور108خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 115افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور373افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ208زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 545موٹر سائیکلز،65آٹو رکشے،51موٹر کاریں،14وین00مسافربسیں،15ٹرک اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.