پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1347 مریض،عید کے بعد مکمل لاک ڈاؤن پر غور

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، عید کے روز 1347 نئے مریض سامنے آ گئے ،13 ہلاکتیں ہوئیں

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 337 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں عید کے دنوں میں بھی کورونا وائرس کے تصدیق شدہ و مشتبہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، سی ای او میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9 تصدیق شدہ جبکہ 19 مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے میو ہسپتال دو افراد جاں بحق ہوئے.

ڈاکٹر سلمان حسیب نے بتایا کہ سروسز ہسپتال میں دو مریض وائرس کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبے میں 197225 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کرونا مریضوں میں اضافے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن پر غور کیا جا رہا ہے، شاپنگ مالز، مارکیٹوں کے اوقات کار کو کم کرنے یا مکمل لاک ڈاؤں کے حوالہ سے بدھ کو اجلاس ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب کو تجویز دی گئی ہے کہ اگر کرونا کے مریض اسی طرح بڑھتے رہے تو پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جائے

پنجاب میں مکمل لاک‌ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان سے مشاورت سے کریں گے

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے چاند رات اورعید پر بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چاند رات اورعید پر بازاروں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریوں پر تشویش ہے،عوام کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ کورونا وبا کے خلاف حکومتی اقدامات پر عملدر آمد میں ہی شہریوں اور ان کے پیاروں کی حفاظت ہے،شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید سماجی فاصلے برقراررکھتے ہوئے منائیں،آج کا وقتی فاصلہ مستقل فاصلوں سے بچائے گا۔

Leave a reply