پنجاب میں کورونا شرح کتنی رہ گئی ، یاسمین راشد نے بتایا

0
16

پنجاب میں کورونا شرح کتنی رہ گئی ، یاسمین راشد نے بتایا

باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا شرح 2 فیصد کےقریب ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا شرح میں مزید کمی آ سکتی ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، کیسزمیں کمی ہوئی ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ میں کمی سختی کی وجہ سے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد سے کورونا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرسکتےہیں۔ لاہور میں 8 بجے کے بعد کمرشل سرگرمیوں پرپابندی برقرارہے، انڈروشادیوں پر ابھی بھی پابندی عائد ہے یہ رکاوٹیں عوام کے فائدے کیلئے ہیں۔

وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ دسمبر تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے اور ہر لیول تک ویکسین پہنچائیں تا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ویکسینیشن کرائیں

Leave a reply