پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،557 مریض ہو گئے، پاکستان میں 1495 مریض، ہلاکتیں 12 ہو گئیں

0
29

پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،557 مریض ہو گئے، پاکستان میں 1495 مریض، ہلاکتیں 12 ہو گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 60کیسز سامنے آگئے،

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد557ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس کے 5افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں،متاثرہ افراد کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1495 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنتڑول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 557 مریض ہیں،سندھ میں 469، خیبر پختونخونواہ میں 188 ،اسلام آباد میں 39، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 2 ،گلگت بلتستان میں 107 مریض ہیں

پاکستان میں کرونا وائرس سے 12 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،25 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے.

قبل ازیں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کردیئے گئے اورروزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیں گے۔جس کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں اورخاص طورپر دیہاڑی دار طبقہ اورمزدور بھائی اس کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ہمیں ان کی مشکلات کا بھر پور احساس ہے،ہم ان کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت پنجاب ان کے ساتھ ہے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں 10ارب روپے کی لاگت سے 25 لاکھ گھرانوں کو چار ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔یہ امدادی رقم وفاقی حکومت کے دیگر پیکیج کے علاوہ ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ڈاکٹراور ہیلتھ پروفیشنل ہیروہیں۔ہم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم ڈاکٹرزاورہیلتھ پروفشنلزجوکورونا وارڈز میں کام کررہے ہیں ان کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطورپر سپیشل الاؤنس دیں گے۔ یہ ان کی خدمات کا معاوضہ نہیں بلکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔پنجاب حکومت کورونا کے خلاف مہم میں کام کرنے والے ملازمین،ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنل کے جاں بحق ہونے پر شہداء پیکیج دے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ401کے تحت پنجاب کی جیلوں میں کورونا وباء کی روک تھا م کیلئے قیدیوں کی90روز کیلئے سزا معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں تقریباً3100 قیدی مستفید ہوں گے۔اس فیصلے کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگااور انڈرٹرائل قیدیوں کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں اوروہ جلد وفاقی حکومت کو پیش کردی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آج سے امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ العمل ہوچکا ہے جس سے انتظامیہ اورمحکمہ صحت کے حکام کو کورونا کنٹرول کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر عملدر آمد میں سہولت ہوگی اور قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔

پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوروناوائرس کے سدباب کیلئے ریسرچ سر گرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام چار سٹڈی گروپ قائم،ریسرچ شروع کر دی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ماہرین کو کورونا وائرس کے سدباب کیلئے جلد از جلد نتیجہ خیز کاوشیں کرنے کی ہدایت کی،

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والاکورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر مختلف ہے۔،وزیراعلیٰ نے پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ یعنی حفاظتی لباس مقامی طورپر تیارکرنے کا حکم بھی دیا،لاہور کے ٹیکسٹائل مالک نے رضا کارانہ طورپرپی پی ای بلامعاوضہ بنانے کی پیشکش کردی

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ  جناح اورپی کے ایل آئی میں بی ایس ایل تھری لیب نے کام شروع کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو سائنٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔ہوم قرنطینہ کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پی جلد از جلد مرتب کیے جائیں۔ 200بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی

Leave a reply