پنجاب میں گندم کا روزانہ کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ نے دی منظوری

0
20
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا پہلا اجلاس ہوا

اجلاس میں گندم کے موجود ذخائر اور درکار ضروریات کا جائزہ لیا گیا پنجاب میں گندم کا روزانہ کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے منظوری دے دی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے زیادہ پیداوار دینے والے بیج بونے کے لئے بھرپور آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لیے موثر انداز سے مہم چلائی جائے۔ پنجاب کو گندم میں خود کفیل بنائیں گے۔ 2008 میں جب میں نے وزارت اعلی کا منصب چھوڑا تو محکمہ خوراک کے ذمہ کوئی قرض نہیں تھا۔ میرے سابقہ دور میں پنجاب سرپلس صوبہ تھا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی نااہلی سے قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا گیا۔ ن لیگ کی حکومت کی نالائقی سے سرپلس صوبہ قرضوں کے گرداب میں پھنس گیا ۔ انشاءاللہ پنجاب کے محکمہ خوراک کو دوبارہ مضبوط بنائیں گے اور قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کریں گے۔

اجلاس میں سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر کی پوزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی ،صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری، صوبائی وزیر خوراک حسنین بہادر دریشک، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز خزانہ، فوڈ، زراعت، ڈائریکٹرفوڈ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Leave a reply