پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں،بزدار نے فیصلہ سنا دیا

0
22
پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں،بزدار نے فیصلہ سنا دیا

پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں،بزدار نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا

اجلاس میں نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کے خد و خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اورترجیحات پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بجٹ کو فلاحی بجٹ بنانے کی ہدایت کی اور ہر شعبہ زندگی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پائیدار اقدامات کا حکم دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر کمزور اور محروم طبقے کی فلاح پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ہمارا یہ بجٹ عوام، کاشتکار، صنعتکار اور محنت کش دوست ہوگا۔صوبے کے عوام کو بجٹ میں خوش خبریاں دیں گے۔عام آدمی کو بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں یکساں ترقی کے ویژن کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کو حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کورونا وباء کے باعث ہیلتھ کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے۔تعلیم،انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ، پینے کے صاف پانی او رسماجی شعبوں کی ترقی کو ترجیح دیں گے۔نئے مالی سال کا بجٹ اعداد و شمار کی بجائے صوبے کی حقیقی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا آئینہ دار ہونا چاہیئے۔بجٹ میں کفایت شعاری، بچت اور فنانشل ڈسپلن پر پورا فوکس رکھا جائے۔پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔جہاں ضروری ہو وہاں غیر ضروری اخراجات مزید کم کئے جائیں۔بجٹ میں کمزور طبقوں پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے، بجٹ میں بھی تنخواہیں بڑھائیں گے۔محصولات میں اضافے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کا فوکس سماجی شعبوں اور پسماندہ علاقوں کی پائیدار و یکساں ترقی پر ہوگا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں میں علاقائی ضروریات کو مد نظر رکھاجائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 ء کی ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی سیکرٹری خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہم خد و خال سے آگاہ کیا صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

15 نہیں بلکہ کتنے فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں گی؟ ملازمین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

پیپلز پارٹی وفد نے کی الیکشن کمیشن میں حکومت کے اہم اقدام کی مخالفت

ترین گروپ بجٹ منظوری میں ساتھ دے گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا

ریاست مدینہ کا وعدہ پورا کرینگے، بجٹ اجلاس سے وزیر خزانہ کا خطاب

بجٹ میں کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی گئی

بجٹ میں غریب عوام کا احساس کیا، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا دعویٰ

انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالز پر ٹیکس کی تجویز پر وزیراعظم کا حکم آ گیا

مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیے تھا.وزیر خزانہ

یہ کام کئے بغیر بجٹ پیش ہو ہی نہیں سکتا، یوسف رضا گیلانی نے حکومت کیلئے کی مشکل پیدا

Leave a reply