fbpx

پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت،شاہد خاقان عباسی برس پڑے

پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت،شاہد خاقان عباسی برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تقریر وہ روز کرتے ہیں بس اتنا بتادیں کس شعبے نے ترقی کی ہے

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کیسے بہتر ہوگی جواب حکومت کے پاس نہیں ملک میں روز وزیر بدل جاتے ہیں ،کشمیر کے مسئلے پر روز مختلف بیانات آتے ہیں ایک مسئلہ تھا جس پرپورا ملک متفق تھا،دو رائے نہیں ہوتی تھی،اب یہ مسئلہ سب سے متنازع بن گیا ہے ،آج مسئلے کا حل لاک ڈاون نہیں ،ماسک پہنانے اور ویکسین میں ہے ،بھارت 8 فیصد آبادی کو ویکسین لگا چکا ہم ایک فیصد کو بھی نہیں لگا سکے،ملک کی آمدن وہیں اورخرچے بڑھ گئے ہیں،موجودہ حکومت نے ہرشعبے کو تباہ کر دیا ہے، چینی آج بھی115 روپے کلوفروخت ہو رہی ہے،ملک میں احتساب کا نظام آگے بڑھ رہا ہے، پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے، مریم نواز نے کہا جو حکومت لائے ہیں، اللہ کرے 5 سال پورے کرے،پی ڈی ایم میں واپسی کاپیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے حکومت آج تک ویکسین نہیں خرید سکی،مانگے تانگے پر گزارا چل رہاہے،کرپشن سے چھوٹی سے چھوٹی نوکری بھی محفوظ نہیں،

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آبادمیں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ آج ہم تیسرے گواہ کا بیان قلمبند کریں گے، شاہد خاقان عباسی نے روسٹرم پر جج اعظم خان سے مکالمہ کیا اور کہا کہ وکیل کی کورونا رپورٹ منفی نہیں آئی پیش نہیں ہو سکتے، جس پر جج نے کہا کہ وکیل نہیں تو آپ کوئی اور مقرر کر دیں تاکہ سماعت آگے بڑھ سکے، شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں کہا کہ میں وکیل سے بات کر کے بتا دیتا ہوں، عدالت نے کہا کہ میں نے گزشتہ سماعت پر بتایا تھا، پھر ہم یہ کریں کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع کر دیں،اس طرح تو نہیں چلے گا، اگر ہمیں آج وقت ملتا ہے تو تیسرے گواہ کا بیان شروع کرینگے،

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کس کے گھر ہوا تھا، عباسی کا نیا انکشاف

کیا آپ نے آج چینی کی قیمت کے بدلے کشمیر کا سودا کیا؟ شاہد خاقان عباسی

میں یہ کام نہیں کر رہا، حکومت بے شک گرفتار کر لے، شاہد خاقان عباسی

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر رکھا ہے ،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا، ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.