پنجاب میں پنچایت کے براہ راست انتخابات ہوں گے، وزیراعظم

0
29

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں پنچایت سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوں گے،اس نظام کےتحت فنڈزبراہ راست گاؤں تک جاتے ہیں،نئےبلدیاتی نظام سےنئی لیڈرشپ سامنے آئے گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہروں میں ڈائریکٹ الیکشن کروائے جائیں گے. 22 ہزار دیہاتوں میں براہ راست پیسہ آئےگا، پہلے مرحلے میں یونین کونسل کے دوسرے مرحلے میں تحصیل کے الیکشن ہوں گے. شہروں میں میئر کا براہ راست الیکشن ہو گا پھر وہ اپنی کابینہ لے کر آءیں گے.انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر کھنڈر بنتے جا رہے ہیں ،کراچی اپنا پیسہ اکٹھا نہیں کرتا اور اسے پیسہ ملتا نہیں جب تک پیسہ نہیں ملے گا کراچی ترقی نہیں کرے گا. انہوں نے تہران کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا پانچ بلین ڈالر اکٹھا کرتا ہے، جب تک شہر اپنا پیسہ اکٹھا نہیں کرے گا ترقی نہیں کرے گا، ہم نے اس نظام کے لئے دنیا کے بلدیاتی نظام کا معائنہ کیا.انہوں نے کہا کہ بلدیات کا پیسہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو مل جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقوں میں کام نہیں ہوتا، اب تیس فیصد ترقیاتی فنڈ ڈائریکٹ بلدیات میں جائے گا،.پنجاب کا 140 ارب فنڈ بلدیات کو ملے گا. وزیرا عظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ بات سمجھ نہیں آئی کی صدارتی نظام کہاں سے آ گیا ،مجھے نہیں پتہ کہ ساری جگہوں پر یہ بات کون کر رہا ہے؟

Leave a reply