پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، لاہور میں ایک اور ہلاکت

پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، لاہور میں ایک اور ہلاکت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا، 26 نئے کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 2030 ہو گئی ہے

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور کے جناح ہسپتال میں مغل پورہ کا رہائشی 42 سالہ نوید احمد جاں بحق ہو گیا۔
نوید احمد لوکل ٹرانسمیشن کیس ہے کوئی غیر ملکی سفر کیا نہ کسی کنفرم مریض کے رابطے میں آیا۔572 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 714 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق زائرین سنٹرز میں کل 695 کنفرم مریض موجود ہیں۔ زائرین کی تعداد میں سے ڈبل انٹری ختم کر دی گئی، دو دفعہ پازیٹو آنے والے کو مریض کو ایک ہی لکھا گیا ہے۔ ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 18 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

Comments are closed.