پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی

0
20

پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1639 نئے کیس، تعداد 29489 ہو گئی۔ لاہور میں 817، ننکانہ 18، قصور 19، شیخوپورہ 42، راولپنڈی 81،جہلم 46، گوجرانوالہ 50 اور سیالکوٹ میں 79 نئے کیس سامنے آئے۔

ناروال 5، حافظ آباد 4، منڈی 2، ملتان 96، خانیوال 9، وہاڑی 5، فیصل آباد 128، چینوٹ 6، جھنگ 9، رحیم یار خان میں 42 نئے کیس سامنے آئے۔

سرگودھا 41، خوشاب 1، بھکر 21، بہاولنگر 5، بہاولپور 27، لودھراں 1، ڈی جی خان 1، مظفر گڑھ 36،راجن پور 2، لیہ 8، ساہیوال 20، اوکاڑہ 12 پاکپتن میں 6 نئے کیس سامنے آئے۔

کورونا وائرس سے 30 مزید اموات، کل تعداد 570 ہو چکی ہیں۔ اب تک 252469 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7110 ہو چکی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں.کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔
Daily Sitrep 02-06-2020

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 28 ہزار 923 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 29 ہزار 489، سندھ میں 31 ہزار 86، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، گلگت بلتستان میں 779، اسلام آباد میں 3 ہزار 188 جبکہ آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہوئے
ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

Leave a reply