پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکول کھولنے کے متعلق اعلان کردیا

0
27

پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکول کھولنے کے متعلق اعلان کردیا

باغی ٹی وی :پنجاب کے تمام پرائیویٹ سکولز کیلئےجون2020 میں ہر پیر اور منگل کو سکول کے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے. واضح رہے کہ پرائیویٹ سکولز جوائنٹ ایکشن کمیٹی یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کے مطالبے پر ڈٹ گئے تھے ، اجازت نہ ملنے پر احتجاج کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا تھا .

حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا لیکن پرائیویٹ سکولز کی تنظیموں نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یکم جون سے ہی نجی سکولز کو کھولنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔۔ پرائیویٹ سکولز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئر اسد بشیر گل کا کہنا ہے کہ مارکیٹس سمیت تمام کاروبار کھلنے کے بعد ہم سکول کھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ کیونکہ گھر بیٹھ کر ٹی وی پر تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں۔۔ حکومت تعلیمی اداروں کو تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے۔ اسد بشیر گل کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث فیسوں کی ریکوری نہیں ہورہی۔ حکومت عمارتوں کے کرائے اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومت کی طرف سے یکم جون سے سکولز کھولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پرائیویٹ سکولز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ بھی بلوائی گئی ہے جس میں احتجاج پلان کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

Leave a reply