پنجاب پولیس کے سپروائزری افسران کو بہتر مانیٹرنگ کیلئے مرحلہ وار پراجیکٹ کا آغاز

0
41

لاہور:پنجاب پولیس کے سپروائزری افسران کو بہتر مانیٹرنگ اور سپرویژن کیلئے سہولیات کی فراہمی کے مرحلہ وار پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔

باغی ٹی وی:آئی جی پنجاب نے پہلے مرحلے میں لاہور پولیس کے ایس ڈی پی اوز میں جدید فیچرزسے آراستہ کمپیوٹر سسٹم اوردیگر سامان تقسیم کیا۔تمام ایس ڈی پی اوز کو جدید کمپیوٹر سسٹمز، ایل ای ڈیز، یو پی ایس، سکینر، پرنٹرزاور بائیو میٹرک ڈیوائسز دی گئیں۔


آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے ایس ڈی پی اوز لیول پر سپروائزری افسران کا رول نہایت اہمیت کا حامل ہےتمام افسران ان جدید کمپیوٹر سسٹمز کے ذریعے اپنے دفاتر میں پیشہ ورانہ امور کی کلوز مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدیدکمپیوٹر سافٹ وئیرز سے ہر ممکن استفادہ کریں پنجاب پولیس سروس ڈلیوری اورجنرل پولیسنگ کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے آئی ٹی پر انحصار بڑھا رہی ہے۔

ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے کہا کہ پنجاب کے تمام ایس ڈی پی اوز میں جدید کمپیوٹر سسٹم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہےلاہو رکے بعد اگلے مرحلے میں صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی سپروائزری افسران کو جدید کمپیوٹرز اور سامان مہیا کیا جائے گا۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی،آئی اے بی غلام رسول زاہد، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنزصاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave a reply