fbpx

پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عظمیٰ تشدد کیس میں عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، تمام ملزم لاہور فارم ہاؤس پر ہیں،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے ہماری درخواست پر جواب دینا بند کر دیا ہے، پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، تمام ملزم لاہور فارم ہاؤس پر ہیں،

واضح رہے کہ عظمیٰ تشدد کیس میں نامزد ملزمان نے آج سول کورٹ لاہور میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مدعی کی جانب سے ملزمان کو گرفتارکرنے کے لئے احتجاج بھی کیا جا رہا تھا

عظمیٰ تشدد کیس میں پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے

اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں

 

 

عظمی تشدد کیس ، ‏خان صاحب اسی غنڈہ گردی کے خلاف تو کھڑے ہوئے تھے، اب موقع ہے ہاتھ ڈال دیں اشرافیہ پر، عمران خان

عظمی تشدد کیس ،پاکستان ملک ریاض کی جاگیر نہیں، میڈیا آواز بلند کرے، پولیس جلد انہیں گرفتار کرے۔ جاسمین منظور

جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

عظمیٰ تشدد کیس پر کمزور ترین ایف آئی آر بنائی گئی ، حسان نیازی کا شیریں مزاری سے تعاون کا مطالبہ

عظمیٰ تشدد کیس، مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا، حسان نیازی

عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ ‌دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.

عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے

ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری

‏شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا