پنجاب پولیس نے نئے مالی سال کیلئے 158 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

0
40

لاہور:حکومت کے لئے ایک اور اہم ادارے کی جانب سے ڈیمانڈ آ گئی، پنجاب پولیس نے نٸے مالی سال 2022/2023کے لیے 158ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے۔

ذراٸع کے مطابق پنجاب پولیس کی سوا دو لاکھ سے زاٸد فورس کے لیے پنجاب پولیس کے سربراہ راؤسردار علی خان نے نٸے مالی سال 2022/2023کے لیے 158ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ، بجٹ تنخواہوں، اخراجات،سامان کی خریداری سمیت دیگر کے لیے مانگا گیا ہے۔

ذراٸع کا کہنا ہے کہ لیس کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں سب سے زیادہ 120 ارب مانگا گیا ہے جبکہ 25ارب پیٹرول کے لیے، ڈیڑھ ارب بجلی کے بلز کی مد اور تین ارب روپے یونیفارم کی مد میں مانگے گئے ہیں۔

ذراٸع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں تین ارب اور متفرق و اینٹی رائٹ کے اخراجات کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے طلب کیے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں، بلڈنگز اور مینٹیننس کی مد میں دو ارب، متفرق اخراجات کی مد میں 7 ارب، ایل پی آر کی مد میں ڈیڑھ ارب مانگے گئے ہیں۔

ذراٸع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے دوران سروس فوت ہونے والے افسران و ملازمین کے لیے 3 ارب، شہدا کے لیے 50 کروڑ روپے کا بجٹ مانگا ہے جبکہ متفرق گاڑیوں و دیگر سامان کی خرید وفروخت کی مد میں 7 ارب روپے طلب کیے گئے ہیں۔

سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی

Leave a reply