پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال سراپا اجتجاج ، وجہ سامنے آگئی

0
59

پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال کے عہدیداران و ممبران نے پریس کلب ساہیوال سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے آفس تک ریلی نکالی ، ساہیوال بنیاری مراکز صحت پر کام کرنے والے عملے نے اپنے حق کے لئے ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے آفس کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر ملازمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 16 سال سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

ان ملازمین کو گورنمنٹ ملازمین کے برابر تنخواہ کا بقایا 70فیصد حصہ فی الفور دیا جائے۔14اضلاع میں سے جن ملازمین کے کنٹریکٹ رینیو نہیں کئے گئے یا ٹرمینیٹ کیا گیا ہے ان کو بحال کیا جائے ۔ان ملازمین کو میڈیکل لیو،ڈیتھ گرانٹ،میڈیکل الاوٴنس اور دیگر مراعات دی جائیں ۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 8مارچ کو لاہور میں دھرنا دیا جائے گا۔

Leave a reply