fbpx

پنجاب بھر میں‌ اعتکاف پر پابندی، لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن:نوٹیفکیشن جاری

لاہور:پنجاب بھر میں‌ اعتکاف پر پابندی، لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن:نوٹیفکیشن جاری ،اطلاعات کے مطابق محکمۂ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر کی مساجد اور مزارات میں اعتکاف پر مکمل پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دارالحکومت میں دو روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب نے اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے‘۔

 

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’پنجاب بھر میں قائم مساجد اور مزارات میں اعتکاف پرمکمل پابندی ہوگی‘۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد دارالحکومت میں دو روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.