پنجاب کیمسٹ کونسل کی ہڑتال کی حمایت

0
32

قصور
پنجاب کیمسٹ کونسل کی گورنمنٹ کی طرف سے ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج 15 جولائی کی ہڑتال کے اعلان پر قصور کے کیمسٹ و ڈرگسٹ نے بھی اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیا اور گورنمنٹ سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا

تفصیلات کے مطابق آج 15 جولائی کو پنجاب کیمسٹ کونسل کی طرف سے ادویات کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تائید میں قصور کے کیمسٹ و ڈرگسٹ نے بھی اس ہڑتال کی تائید کی ہے اور پنجاب کیمسٹ کونسل سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس لینے کا فیصلہ فوری طور پر مؤخر کیا جائے کیونکہ گورنمنٹ پہلے ہی ادویات ساز کمپنیوں کے ساتھ ہول سیل ڈیلروں و میڈیکل سٹور مالکان سے کافی ٹیکس لے رہی ہے اب فائلر و نان فائلر کا ٹیکس بڑھا کر مذید ظلم کیا جا رہا ہے

واضع رہے کہ گورنمنٹ کے فیصلے کے مطابق ایک لاکھ کی ادویات کی خریداری پر پہلے سے لگے ٹیکسوں کے علاوہ اب فائلر سے 3 فیصد اور نان فائلر سے 5 فیصد مذید ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے
گورنمنٹ ادویات ساز کمپنوں سے ٹیکس لیتی ہے اس کے بعد ہول سیل ڈیلروں و میڈیکل سٹور مالکان سے بھی انکم و سیلز ٹیکس بھی لیا جاتا ہے اور اب اتنے ٹیکسوں کے بعد اس ٹیکس کا نفاذ سراسر زیادتی ہے

Leave a reply