پنجاب میں با ہمت بزرگ پروگرام کا آغاز،کتنی ملے گی امداد؟

پنجاب میں با ہمت بزرگ پروگرام کا آغاز،کتنی ملے گی امداد؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے احساس پنجاب پروگرام کے تحت با ہمت بزرگ پروگرام کا آغازکردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے 90 شاہراہ قائد اعظم پر با ہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کیا ،وزیر اعلی عثمان بزدار نے پروگرام کے تحت بزرگ خواتین میں باہمت بزرگ کارڈ تقسیم کئے ،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ باہمت بزرگ پروگرام کے لئے 2 ارب روپے کی ابتدائی رقم سے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے -پنجاب بھر میں 65 سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگوں کی مالی معاونت کی جائے گی-”باہمت بزرگ پروگرام“ کے تحت بزرگ شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا -پروگرام سے بے سہارا بزرگ شہریوں کی معاشی مشکلات کم ہوں گی-بزرگ خواتین کو خصوصی طور پر اس پروگرام میں شامل کیا گیاہے تا کہ انہیں اپنی ضروریات کے لئے کسی کا دست نگر نہ ہونا پڑے۔باہمت بزرگ پروگرام کا آغازبے حد خوش آئند ہے۔پروگرام کے آغاز پر میں اطمینان محسوس کررہا ہوں -وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کا جو تصور دیا ہم اس کے آغاز کی طرف بڑھ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا قیام طویل اورصبر آزما ہے-یقین ہے کہ ہم اس سنگ میل کو عبور کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ریاست مدینہ ایسی مثالی ریاست ہوگی جہاں ہر شہری کیلئے ریاست اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی۔بزرگوں کی قدر ومنزلت اورخدمت نہ صرف سماجی بلکہ مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔بزرگوں کی دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی معاشرے اورخاندان کی خدمت میں گزار ی، بڑھاپے میں سکھ ملنا ان کا حق ہے -حکومت بزرگوں سمیت معاشرے کے دیگرنظر انداز طبقات کی خدمت اورضروریات کو پورا کرنے کیلئے پنجاب احساس پروگرام کا آغاز کرچکی ہے۔کچھ عرصہ قبل ہم نے تیزاب سے متاثرہ افراد کیلئے ”نئی زندگی“کا آغاز کیا۔”باہمت بزرگ“احساس پروگرام کا ہی حصہ ہے۔

”باہمت بزرگ“ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت بزرگ افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی نوعیت کامنفرد سوشل پنشن پروگرام ہے،جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں۔میں یہ پروگرام شروع کرنے پر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں -توقع ہے کہ وہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے آئندہ بھی اپنی بھر پورصلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے پروگرام کے حوالے سے اچھی کارکردگی دکھانے پر 3 اضلاع کے انتظامی افسران کو تعریفی سرٹیفیکٹ دئیے بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر ، سیالکوٹ اور خوشباب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو سرٹیفیکٹ دئیے گئے ۔وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجد ملہی نے بھی تقریب سے خطاب کیا ، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی تقریب میں شریک تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.