پرانے میٹر خراب قرار،اپنی مرضی کا نیا بل

قصور
لیسکو واپڈا قصور نے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو تنگ کرنا شروع کر دیا،پہلے میٹروں کو خراب قرار دے کر نئے میٹر لگائے جانے لگے،ہزاروں روپیہ بل زائد ڈالا جانے لگا ،لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی ماری عوام کو مارنے کی خاطر لیسکو واپڈا قصور نے کمر کس لی ہے
مہنگی بجلی ہونے کے باعث بچت کرنے کی خاظر
سولر سسٹم لگوانے اور دیگر گھریلوں الیکٹرونکس اشیاء بند کرکے بچت کرنے والے شہریوں کو لیسکو واپڈا قصور نے سبق سکھانا شروع کر دیا کہ ہماری بجلی ہماری مرضی
جن شہریوں کے یونٹ کم استعمال ہو رہے ہیں ان کے میٹروں کو خراب قرار دے کر نئے میٹر لگائے جا رہے ہیں اور سابقہ میٹر ریڈنگ دیکھ کر اپنی مرضی کا بل ڈالا جا رہا ہے شہریوں نے واپڈا حکام کو کہا کہ ہمارے سولر سسٹم چیک کریں نیز ہم نے بچت کی خاطر الیکٹرک کیٹل،مائیکرو ویو اوون و دیگر الیکٹرونکس چیزوں کا استعمال ختم کر دیا ہے کیونکہ بجلی بہت مہنگی ہے اور زیادہ یونٹس استعمال ہونے پہ بل بہت بڑھ جاتا ہے مگر اس کے باوجود واپڈا حکام ماننے کو تیار نہیں اور لوگوں کے میٹر خراب قرار دے کر تبدیل کرکے لوگوں کو اپنی مرضی کا بل ڈالا جا رہا ہے