fbpx

پرانے پاکستان پر آج لوگ فخر کررہے ہیں ،مائزہ حمید

پرانے پاکستان پر آج لوگ فخر کررہے ہیں ،مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ میٹرو بس، اورنج ٹرین، ہسپتال، سکول ،کالجز سب ہم نے بنائے ہیں۔ پرانے پاکستان پر آج لوگ فخر کررہے ہیں۔

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی تب سے شریف خاندان کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے تین سالوں میں کچھ ثابت نہیں کیا جا سکا اس حکومت کی جھولی میں صرف ذلت اور رسوائی ہی ڈالی گئی ہے۔ ن لیگ کے منصوبوں کو آگے بڑھاتے تو شاید لوگ ان کے جھوٹ کو بھی برداشت کرلیتے۔ اس نے تین سال صرف کرپشن کے بیانیے کو آگے بڑھایا۔ آج یہ سوچتا ہوگا کام بھی نہیں کرسکا، لوگوں کی بددعائیں بھی لیں اور شریف فیملی کو کرپٹ بھی ثابت نہیں کرسکا۔

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھاکہ ماضی میں بھی ہمارے اقدامات پر تنقید ہوتی رہی ہے۔ ہم نے جب موٹروے بنائی تب بھی تنقید ہوئی، اور پھر اورنج لائن، میٹروز پہ بھی تنقید ہوئی، لیکن وقت نے ہمیں درست ثابت کیا۔ ۔ نواز شریف اور شہبازشریف نے محنت اور دیانتداری سے قوم کی خدمت کی اور عمران خان حکومتی مشینری اور ایجنسیوں کے استعمال کے باوجود ہماری قیادت کیخلاف ایک ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کر سکے

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

https://baaghitv.com/qom-vote-kitaqat-say-intiqam-kliaya-tayar-hay-maiz-a-hameed/
Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!