پورے ملک کی طرح سندھ میں بھی تیزی سے کورونا پنجے گاڑ رہا ہے،حلیم عادل

0
21

سندھ میں کورونا صورتحال پر پی ٹی آئی رہنماء و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان ۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پورے ملک کی طرح سندھ میں بھی تیزی سے کورونا پنجے گاڑ رہا ہے ۔افسوس ہے کی سندھ حکومت صہی ہونے کا نام نہیں لے رہی سندھ حکومت راہ راست پر آنے کے لیے تیار نہیں کل کیبنٹ میٹنگ میں نان اشوز کو اشو بناکر پیش کیا گیا۔‏کورونا جیسے اہم مسئلے کو کیبنٹ میٹنگ میں نظرانداز کردیا گیا، حلیم عادل شیخ کا کہناہے کہ بجٹ میں کورونا کے لیے 5 ارب رکھے گئے مگر ایک رپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ۔کل پی ایم اے نے پریس کانفرنس کی طبعی عملہ پی پی ایز کٹس مانگ رہے ہیں۔‏اگر 5 ارب خرچ کرتے تو اس میں انہیں کمیشن نہیں ملتی، نااہل حکمرانوں نے 8 ماہ سے عام بیماری کے ٹیکے بھی بچوں کو نہیں لگائے۔جس کی وجہ سے خسرہ، ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریاں تیزی سے پہیل رہی ہیں۔‏ان بیماریوں کے 5 اضلاع میں خصوصی سیل کے لیے 10 ارب بجٹ میں رکھے گئے، مگر افسوس ان پیسوں میں سے بھی ایک رپیہ صحت پر خرچ نہیں کرسکے۔

Leave a reply