روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا

0
111

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

باغی ٹی وی : روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین پر قبضے کا منصوبہ نہیں رکھتا، روسی فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کو غیر عسکری کرنا ہے یوکرینی فوجی ہتھیار چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔

روس 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا، امریکا کادعویٰ

دوسری جانب یوکرین کے دارلحکومت کیئو میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، کیئو میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں گونجنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں ہونے والے دھماکے سی این این کی پر براہ راست نشریات کے دوران بھی سنے گئے۔


یوکرین میں فوجی تنصیبات پر راکٹ حملے شروع ہو چکے ہیں،یوکرین وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پرامن شہروں پر حملے جاری ہیں، جبکہ وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ ہو چکا ہے۔

یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

روس یوکرین تنازعہ پر سلامتی کونسل کا 3دن میں دوسراہنگامی اجلاس بھی شروع، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے کی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپیل کی کہ پیوٹن اپنےفوجیوں کویوکرین پرحملےسے روکیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے بلا اشتعال اور غیر منصفانہ حملے کا امریکہ اور اتحادی جواب دیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پہلے سے سوچی سمجھی جنگ کا انتخاب کیا ہے، جنگ تباہ کن نقصان اور انسانی مصائب لائے گی، حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار صرف روس ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا روس کا احتساب کرے گی۔

یوکرین تنازع: امریکا،برطانیہ کے بعد جرمنی ،آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیوں…

Leave a reply