پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ کراچی پہنچ گیا

0
123
sports

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔

پاکستان ویمنز اسکواڈ آج آرام کے بعد کل سے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گا۔ویمن کرکٹرز کل دوپہر تین بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔پی سی بی کل کے ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرے گا۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائیں گی۔سیریز کا آغاز اٹھارہ اپریل سے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے ہوگا۔ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

Leave a reply