قادیانیوں کواقلیتوں کے قومی کمیشن میں شامل کرنے پرگہری تشویش ہے ، حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کھل کرسامنے آگئی

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کا قادیانیوں کو قومی کمیشن برائے اقلیت میں شامل کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش اور حیرت کا اظہار کیا ہے

پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں قادیانیت کا پینڈورا باکس کھولنا ناقابل فہم ہے ،اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ قادیانی خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں نہ ہی آئین پاکستان کو مانتے ہیں

چوہدری برادران کہتے ہیں‌کہ ان کی حکومت کی طرف سے پذیرائی آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہے جو کسی طور پر قابل قبول نہیں: چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن یا علماء تو کجا اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھا:

دوسری طرف صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا کہ عجلت میں اور باالخصوص موجودہ حالات میں اس حساس ایشو کو زیربحث لانا بہت سے سوالات پیدا کر رہا ہے

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے، ہم اور ہماری جماعت آئین کے منافی ایسی کسی تجویز سے مکمل براء ت اور لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں:

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.