ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ افغان طالبان امن معاہدے کو پوری دنیا نے سراہا ہے ،19سال بعدخطہ امن کی جانب جارہا ہے،قیام امن کے لیے امن معاہدہ نیک شگون ہے،

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاہدوں میں مشکلات آتی ہیں،معاہدہ کرنے والے فریقین صبر کا مظاہرہ کریں،فریقین معاہدے کو سبوتاژ نہ ہونے دیں،افغانستان میں برسراقتدارقوتیں اور کئی ممالک معاہدےسے خوش نہیں،

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلدجنوری میں حکومت ختم کرنے کا وعدہ کرنےوالوں کا نام بتاؤں گا ،پیچھے کوئی اور تھا اور سامنے ق لیگ تھی ق لیگ کو اس یقین دہانی کا کوئی اختیار نہیں ،ملک میں بڑا کاروباری طبقہ پیسہ باہر لے جارہا ہے کارخانے بند ہونے سے معیشت ڈوب جائیگی ،معاشی طور پر کمزوری ریاست کے لئے نقصان دہ ہے بڑی جماعتوں کا کردار بھی بڑا ہونا چاہیے،

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

Comments are closed.